ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / اسرائیل منصوبہ بندی کے تحت مبصرین کو غزہ نہیں جانے دے رہا: ہیومن رائٹس واچ

اسرائیل منصوبہ بندی کے تحت مبصرین کو غزہ نہیں جانے دے رہا: ہیومن رائٹس واچ

Mon, 03 Apr 2017 18:44:43  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک،3اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے مطابق اسرائیل منصوبہ بندی کے تحت بین الاقوامی مبصرین کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہا۔ اس تنظیم کی جانب سے پیر تین اپریل کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت ایسا باقاعدہ منصوبہ بندی سے کر رہی ہے تاکہ غزہ میں ہونے والی مبینہ زیادتیوں کو چھپایا جا سکے۔ اس تنظیم نے مزید بتایا کہ 2008ء سے مبصرین اور ماہرین کو اس علاقے میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے۔ اسی طرح مصر نے بھی 2012ء سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ماہرین کو غزہ میں داخل نہیں ہونے دیا۔


Share: